تھرپارکر ،مٹھی اور ڈیپلو میں نمونیہ میں مبتلا مزید6 بچے دم توڑ گئے

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:54

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)مٹھی اور ڈیپلو میں نمونیہ میں مبتلا مزید6 مزید بچے دم توڑ گئے ہیں،85 روز کے دوران اموات کی تعداد 276 تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہریوں نے گرم کپڑے اور دیگر ضروریات زندگی کی خریداریاں کرکے سرد موسم سے محفوظ رہنے کا پورا انتظام کررکھا ہے لیکن جون کی جھلساتی گرمی کے بعد اب موسم سرما کی شدت نے تھر کے باشندوں کو ایک نئی اذیت سے دو چار کردیا ہے۔

تھر کے مکین غربت،غذائی قلت اور اسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی کے باعث روزانہ ایک کڑے امتحان سے گزرتے ہیں،موسم سرما کی سرد مہری نے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو موت کے منہ میں ڈال دیا ہے، موسم سرما کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بچوں کی اموات کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔