جامعہ حفصہ میں یرغمال بچیوں کوفی الفوربازیاب کرایاجائے ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی کے انچارج ارشدحسین نے مطالبہ کیاہے کہ مدرسہ جامعہ حفصہ میں یرغمال بچیوں کوفی الفوربازیاب کرایاجائے اوراغواء کاروں کوگرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔اپنے ایک بیان میں ارشدحسین نے کہاکہ بچیوں کے والدین کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے بعداب یہ بات پوری طرح عیاں ہوچکی ہے کہ مدرسہ جامعہ حفصہ میں مدرسے کی پرنسپل ام حسان اورملاعبدلعزیزنے معصوم بچیوں کواغواء کے بعدیرغمال بنارکھاہے ،مدرسہ جامعہ حفصہ میں قیدطالبات کے ساتھ امتیازی سلوک اختیارکیاجارہا ہے اورانہیں اپنے والدین سے ملنے تک نہیں دیاجارہاہے جس کے باعث بچیوں کے والدین اپنی بچیوں سے ملنے کے لئے بے تاب ہیں اورشدت غم سے نڈھال اورشدیدعلالت تک کاشکارہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب دہشت گردی اوردہشت گردوں کے خلاف پوری قوم یکجاہوچکی ہے بعض سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جامعہ حفصہ پرخاموشی معنی ٰ خیزہے ۔انہوں نے کیاکہ آخراب یہ سیاسی ومذہبی جماعتیں کیوں خاموش ہیں۔ارشدحسین نے مزیدکہاکہ مدرسہ جامعہ حفصہ کے باہر بچوں سے ملاقات کے منتظروالدین کو ذہنی اذیت سے باہرنکالنے اورمعصوم بچیوں کوانصاف فراہم کرنے کے لئے سول سوسائٹی بھی اپناقلیدی کردار اداکریں اور آواز احتجاج بلندکرکے جامعہ حفصہ میں یرغمال مصوم بچیوں کوظلم وبربریت سے نجات دلائیں۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، عسکری قیادت کے سربراہان اور انسانی حقوق کی انجمنوں،سول سوسائٹی کی تنظیموں سے اپیل کی کہ مدرسہ جامعہ حفصہ میں یرغمال معصوم بچیوں کوبازیاب کروایاجائے ،پریشان حال والدین کوان کی بچیوں سے ملوایا جائے اوربچیوں کووالدین کے حوالے کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :