ضلعی انتظامیہ کاشہر بھر کے تمام ٹاؤنز میں ایل پی جی گیس کی فروخت پراوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام ٹاؤنز میں ایل پی جی گیس کی فروخت پراوور چارجنگ کرنے والے دکان داروں کی خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا اور درجنوں دکان داروں پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو حوالات میں بند کروا دیا ۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن محمد عثمان نے ایل پی جی گیس پر اوور چارجنگ کی متعدد شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے تمام پرائز کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اوور چارجنگ کرنے والے دکان داروں کے خلاف کاروائی کریں ۔

تا کہ شہریوں کو اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی گیس دستیاب ہو ۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے 86دکان داروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ جب کہ ان پر ایک لاکھ بتالیس ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن نے نیاز بیگ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ایل پی جی گیس کے فروخت پر اوور چارچنگ کوتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

عزیزبھٹی ٹاؤن کے اے ٹی او ایف نے ہربنس پورہ سے آٹھ، تحصیل کینٹ سے آٹھارہ، ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹاؤن نے چھ، ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن نے گرین ٹاؤن سے نو، سمن آباد ٹاؤن سے دو،داتاٹاؤن سے چھبیس جبکہ تحصیل رائے ونڈمیں سے پندرہ دکان داروں کو حراست میں لیا گیا۔ جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس نے دیگر علاقوں سے بھی متعدد دکان داروں کو بھی حراست میں لیا۔

متعلقہ عنوان :