کراچی،رواں مالی سال کے چار ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 26.56فیصد کی نمایاں کمی ،
خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 25.84فیصد کا نمایاں اور درآمدات میں 6.96فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جمعرات 25 دسمبر 2014 22:36
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) رواں مالی سال 2014-15ء میں (جولائی تا اکتوبر) چار ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 26.56فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 25.84فیصد کا نمایاں اور درآمدات میں 6.96فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
(جاری ہے)
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2014-15ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 2ارب 9کروڑ 10لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک ارب 66کروڑ 10لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔
دوسری جانب خدمات کے شعبہ کی درآمدات میں معمولی اضافہ ہوا ، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی درآمدات 2ارب 59کروڑ 70لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 2ارب 77کروڑ 80لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.