سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا نواز شریف کو ٹیلی فون، سانحہ پشاور پر تعزیت کا اظہار کیا،

عالمی برادری سانحہ پشاور کے واقعے کی مذمت کرتی ہے ،دہشت گردی کے واقعے کیخلاف پاکستانی قوم کیساتھ کھڑے ہیں، بانکی مون

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:32

جنیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور قابل مذمت ہے ،دہشت گردی کے واقعے کیخلاف پاکستانی قوم کیساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلی فون پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف سے سانحہ پشاور پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور قابل مذمت ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سانحہ پشاور کے واقعے کی مذمت کرتی ہے اور ہم دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔