مذہب کی جبری تبدیلی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، لیاقت بلوچ،

بھارتی ہائی کمشنر اپنی حکومت کے موقف کی وضاحت کریں، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کا بھارتی ہائی کمشنر کو خط

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستوں میں مذہب کی جبری تبدیلی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی ہائی کمشنر اس بارے بھارتی حکومت کے موقف کی وضاحت کریں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں متعین بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے رگھاوان کے نام خط میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارتی ریاستوں میں مذہب کی جبری تبدیلی کے واقعات پر تشویش کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کی جبری تبدیلی انسانی حقوق کے بنیادی چارٹرکی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قانون بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :