فوجی عدالتوں کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں،پاکستان عوامی تحریک،
دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے ساتھ ساتھ مدرسوں کی غیرملکی فنڈنگ بھی روکی جائے ، دہشت گردوں کے حق میں بیان دینے والوں کو کٹہرے میں لانا از حد ضروری ہے‘ڈاکٹررحیق عباسی
جمعرات 25 دسمبر 2014 22:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری کے 14نکات میں سے 8نکات حکومت کے 20نکاتی ایجنڈے میں شامل ہیں تا ہم دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کی بات تو کی گئی مگر مدرسوں کو ملنے والی فنڈنگ روکنے کا ذکر نہیں ہوا ،مدرسوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ متفقہ نصاب کی تیاری اور اصلاحات بھی ناگزیر ہیں، ورنہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
دہشت گردوں کے حق میں بیان دینے والوں کو کٹہرے میں لانا از حد ضروری ہے جسے نظر انداز کر دیا گیا اگر اب بھی مصلحتوں سے کام لیا گیا تو پھر خون کی ندیاں بہتی رہیں گی اور ہم کف افسوس ملتے رہیں گے۔وزیر اعظم نے قومی ایکشن پلان تیار کرنے کا اعلان کرتے وقت جس طرح مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی بہتر ہوتا وہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں قومی ایکشن پلان کا اعلان کرتے ،ایسی آوازیں آ رہی ہیں کہ اے پی سی میں شریک بعض جماعتیں 100 فی صد 20نکاتی ایجنڈے پر متفق نہیں ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.