انتہا ء پسندوں ،دہشت گردوں کو ملک میں اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے ، سینیٹر پرویز رشید،

بندوق کے ذریعے ہمیں اپنے راستے پر چلانے کیلئے مجبور کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں دینگے سانحہ پشاور پر عوام کے جذبات کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں، دکھ آنیوالی نسلیں بھی محسوس کرتی رہیں ،گی، غلطیوں سے سبق سیکھ کر اپنا احتساب بھی ضروری ہے، وزیر اطلاعات ونشریات کا تقریب سے خطاب

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انتہا ء پسندوں اور دہشت گردوں کو ملک میں اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے ، بندوق کے ذریعے ہمیں اپنے راستے پر چلانے کیلئے مجبور کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں دینگے، سانحہ پشاور پر عوام کے جذبات کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں، دکھ آنیوالی نسلیں بھی محسو س کرتی رہیں گی، غلطیوں سے سبق سیکھ کر اپنا احتساب بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو شہدائے پشاور کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ ملک میں کون سا نظام رائج ہوگا اس کا فیصلہ کرنے کا حق صرف عوام اور منتخب پارلیمنٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کسی کو مسلح لشکر تشکیل دینے کی اجازت نہیں دینگے ، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہمیں زندگی گزارنے کا طریقہ سکھائے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے عبادتگاہوں، ہسپتال اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور پرعوام کے جذبات کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں، سانحہ پشاور کا دکھ آنیوالی نسلیں بھی محسوس کرتی رہیں گی،غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی اصلاح بھی کرنا ہوگی۔