کندھ کوٹ، سانحہ پشاور، وزیراعظم کی سالگرہ سادگی سے منائی گئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:28

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدوزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کاکیک سانحہ پشاورکے باعث سادگی سے مسلم لیگ ہاؤس میں ضلعی رہنماؤں احسان احمد سومرو،آصف علی جمالی،عبدالعزیزسومرو، ڈاکٹرشہزادی چنہ،کملاں مہراج ،سنتوش کماراگروال ،ملوک خان بنگوار ،مختیارشیخ ،رئیس غلام حیدر ملک ،آفتاب گجرانی،عثمان خان جعفری ،ملک عبدالفتاح،خاد م نندوانی سمیت دیگر نے کیک کاٹااس سے قبل دوکالے بکروں کاصدقہ بھی دیا گیا پروقارتقریب میں لیبرونگ،لیڈیزونگ،اسٹوڈنٹ فیڈریشن،اقلیتی ونگزکی کارکنان نے بھی شرکت کی اس موقع پر احسان احمد سومرونے کہاکے میاں نواز شریف ہی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کا واحد ذریعہ ہیں انہوں نے سانحہ پشاورکے شہیدوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اورمیاں نواز شریف کی درازی عمرکیلئے دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :