سندھ میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء شروع کردیاگیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:24

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) سندھ میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء شروع کردیاگیاہے ،ایک سال کے عرصے میں مختلف مراحل سے گذرنے کے بعد یہ کام شروع کیاگیاہے ،جبکہ ابتدائی طور پر جاری ہونے والے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس ڈپٹی کمشنرآفس میں پہنچ گئے ہیں جہاں سے اسلحہ مالکان کو جاری کئے جائیں گے، اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کے صرف چارسو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس ڈپٹی کمشنر آفس ٹھٹھہ میں پہنچے ہیں جہاں سے تصدیق کے بعد اسلحہ ہولڈرس کو حوالے کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :