ڈاکٹر خالد محمود کے قاتلوں کی شناخت ،گرفتاری کے بعد سازش میں ملوث افراد کو بھی بے نقاب کیاجائے ، مولانا غلام حسین

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:24

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)جمعیت علمائے اسلام یونٹ سجاول کے امیر مولانا غلام حسین ، مولانا حافظ محمود راجہ،اور دیگرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود شہید کے قاتلوں کی شناخت اور گرفتاری کے بعد سازش میں ملوث افراد کو بھی بے نقاب کیاجائے ، انہوں نے کہاکہ بھٹ شاہ میں تعزیتی جلسے میں سجاول سے بھرپور شرکت کی جائے گی اور جماعت کے ہر حکم کو لبیک کہاجائے گا۔