موریطانیہ کی عدالت نے 30سالہ مسلمان کو مرتد قرار دیدیا، سزائے موت کا حکم

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:22

نواکشوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) موریطانیہ کی عدالت نے 30سالہ مسلمان کو مرتد ہونے کے الزام موت کی سزا سنا دی۔ گزشتہ روز شمال مغربی علاقے نوادیبو کی عدالت نے 30سالہ مسلمان محمد شیخ ابن محمد کے حوالے سے فیصلہ سنایا کہ اس نے گستاخانہ تحریروں کے ذریعے ارتداد کا ارتکاب کیا جس کے باعث اسے موت کی سزا دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ غیر متوقع فیصلے پر ملزم بے ہوش ہو کر گر پڑا۔