تین بہادر نامی پاکستان کی پہلی اینیمیشن فلم کی اولین جھلک سامنے آگئی،

وادی اینیمیشن کی اس فلم کا بنیادی خیال آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کا ہے اور یہ اائنداہ سال موسم گرما میں ریلیز کی جائے گی، جب میں نے یہ کہا تھا کہ میں ایک اینیمیٹڈ فلم بنانا چاہتی ہوں تو لوگوں کا خیال تھا کہ میں دیوانی ہوگئی ہوں، تاہم لوگ اگر مجھے دیوانی سمجھتے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شرمین عبید چنائے

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:04

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) تین بہادر نامی پاکستان کی پہلی اینیمیشن فلم کی اولین جھلک سامنے آگئی ہے اور اس کو بنانے والی ٹیم اس کو ہر گھر تک پہنچانے کا مقصد قابل ستائش اور حوصلہ مندانہ ہے۔وادی اینیمیشن کی اس فلم کا بنیادی خیال آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کا ہے اور یہ اائنداہ سال موسم گرما میں ریلیز کی جائے گی۔

کراچی کے نیوپلیکس سینما میں اس حوالے سے خصوصی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی فہد مصطفیٰ نے کی اور اس کے دوران فلم کے مقاصد کے ساتھ اسے فروغ دینے کے لیے مارکیٹنگ حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی گئی۔یہ پہلی بار ہے کہ پاکستانی بچے خود اپنی نمائندگی سینما میں ہوتے دیکھیں گے اور یہ سپرہیرو فلم ایک افسانوی قصبے روشن بستی کی ہے جس کا حال پاکستانی شہروں جیسا ہی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ مرکزی کردار ادا کرنے والے بچے آمنہ، سعدی اور کامل کی جڑیں بھی تصوراتی ہونے کی بجائے حقیقی ہیں۔یہ غیرمتوقع ہیروز دوستی اور ٹیم ورک کے ذریعے اکھٹے ہوکر ایک خطرناک دشمن کو شکست دیتے ہیں اور یہ کہانی دلچسپ اور دنیا سے جڑی ہوئی ہے مگر اس کو ایسے انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ روایتی کردار، مقامات اور ماحول ایک عالمگیر کہانی کی شکل میں اختیار کرکے منفرد حیثیت کرگئے فلم کی تیاری کے مراحل پر بات کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے نے بتایا " جب میں نے یہ کہا تھا کہ میں ایک اینیمیٹڈ فلم بنانا چاہتی ہوں تو لوگوں کا خیال تھا کہ میں دیوانی ہوگئی ہوں، تاہم لوگ اگر مجھے دیوانی سمجھتے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا"۔

فلم کو تاریخ ساز بنانے کے لیے کام جاری ہے اپنے شراکت داروں کے ساتھ وادی انٹرٹینمنٹ کا ارادہ ہے کہ وہ تین بہادر کی دنیا کو ایک ویب سائٹ، کامک بک اور اسمارٹ فون گیم وغیرہ کی شکل میں توسیع دے۔اس فلم کے اسپانسر اداروں میں انگلش بسکٹ مینو فیکچررز ، سیف گارڈ، میکڈونلڈ پاکستان وغیرہ شامل ہیں جو اس فلم کی پروموشن خاص مصنوعات، مارکیٹنگ مہمات اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے کریں گے۔

میکڈونلڈ کی جانب سے اس حوالے سے تین بہادر کی پینکنگ کے ساتھ کھانے، عملے کے لیے خاص تیار کردہ یونیفارمز، مگس، لنچ باکس، پینسل کیسز اور دیگر کو متعارف کرایا جائے گا۔جب کوئی خطرہ مول لیتے ہوئے کچھ نیا کیا جارہا ہو تو اس طرح کی معاونت ضروری ہوجاتی ہے۔انگلشن بسکٹ مینوفیکچررز کے مارکیٹنگ ہیڈ ذولفقار علی انصاری کا کہناتھا کہ ان کے لیے اس فلم کو اسپانسر کرنا فخر کا باعث ہے اور وہ اس حوالے سے اپنے صارفین کے لیے گلوکو برانڈ کے خصوصی محدود ایڈیشن بھی متعارف کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :