شورکوٹ چھاؤنی،ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں عروج پر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو نے کے باوجود کرائے کم نہیں ہوئے

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:04

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں عروج پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو نے کے باوجود کرائے کم نہیں ہوئے ٹریفک پولیس بھی خاموش تماشائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاوٴنی سے ٹوبہ اور پیر محل کے روٹ پر چلنے والی ہائی ایس ویگن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو نے کے باوجود کرائے کم نہیں کر رہے اگر کوئی مسافر احتجاج کرتا ہے تو اس کی بے عزتی کر دی جاتی ہے جبکہ ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے ۔

عوامی و سماجی حلقوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پیر محل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف جانیوالی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرائے جائیں اور ٹریفک پولیس کو ٹرانسپورٹروں کے کرایہ نامہ چیک کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ پٹرولیم مصنوعات میں ہو نے والی کمی سے عوام بھی استفادہ حاصل کر سکیں۔