سوئی فیلڈ سے معطل ہونیوالی 24 کروڑ مکعب فٹ گیس واپس سسٹم میں آگئی، عوام گیزر اور گیس ہیٹر استعمال نہ کریں؛ایم ڈی سوئی ناردرن،

گھروں میں کمپریسر چلانے والوں کے خلاف چھاپے مارے جارہیں، کوئی صارف پکڑا گیا تو اس کی گیس کاٹ دی جائیگی؛عارف حمید

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ سوئی فیلڈ سے معطل ہونیوالی 24 کروڑ مکعب فٹ گیس واپس سسٹم میں آگئی ہے جس سے گھریلو صارفین کی شکایات کافی کم ہو ئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں گھروں کو کم پریشر کی شکایات بہت حد تک ختم ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

عارف حمید کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعض علاقوں میں انفرادی طور پرکم پریشرکا جائزہ لے رہے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کوگیس کی فراہمی کا فیصلہ کل سسٹم دیکھ کر ہو گا۔ ایم ڈی نے لوگوں سے اپیل ہے کہ گیزر اور گیس ہیٹر استعمال نہ کریں۔ انھوں نے انتباہ کیا کہ گھروں میں کمپریسر چلانے والوں کے خلاف چھاپے مارے جارہیں کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے کوئی صارف پکڑا گیا تو اس کی گیس کاٹ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :