سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج معطل ہوگی

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج(جمعہ) کی صبح آٹھ بجے معطل کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔