مجوزہ فوجی عدالتوں کا کام اور طریقہ کار کم از کم صدارتی آرڈننس سے مشروط کیا جائے،شگفتہ جمانی/شازیہ مری،
آرڈننس کا مسودہ منظوری سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کو پیش کیا جائے تاکہ کسی قسم کا سقم یا ابہام باقی نہ رہے،پی پی رہنما
جمعرات 25 دسمبر 2014 21:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اراکین قومی اسمبلی شگفتہ جمانی، شازیہ مری اور شاہدہ رحمانی نے دہشت گردی سے نبٹنے کیلئے دہشت گردی کے مقدمات کی تیزرفتار سماعت اور فیصلوں کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے حکومت پر زور دیا ہے کہ مجوزہ فوجی عدالتوں کا کام اور طریقہ کار کم از کم صدارتی آرڈننس سے مشروط کیا جائے اور اس آرڈننس کا مسودہ منظوری سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کو پیش کیا جائے تاکہ کسی قسم کا سقم یا ابہام باقی نہ رہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ اس لئے ضروری ہے کہ مجوزہ فوجی عدالتوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے روکا جاسکے کیونکہ ماضی میں قوم اس طرح کے کئی تجربات کے نتائج بھگت چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں منعقدہ تمام سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے قیام پراپنی رضامندی ظاہر کی تو اسی اجلاس میں کچھ جماعتوں نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی لہذا قومی اتفاق رائے قائم کرنا حکومت کا اولین فریضہ ہے جس کے لئے حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ فوجی عدالتوں کا کام صرف دہشت گردی کے مقدمات سننے اور فیصلہ کرنے تک محدود ہونگے اور ان عدالتوں کا دائرہ کار اور مدت میں کسی قسم کی کوئی توسیع نہیں کی جائے گی وگرنہ اس کے اثرات قومی یکجہتی پر منفی انداز سے مرتب ہونگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.