جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آمدہ سال کو پیغام و امن کے طور پر منانے کا اعلان کردیا،

ربیع الاول میں ملک بھر میں کانفرنسیں اور تقریبات منعقد کی جائیں گی ، جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کا فیصلہ

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:33

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آمدہ سال کو پیغام و امن کے طور پر منانے کا اعلان کردیا، ربیع الاول میں ملک بھر میں کانفرنسیں اور تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ جے یو آئی لاہور شہر کی مجلس عاملہ میں کیا گیاجو جے یو آئی لا ہور شہر کے امیر مو لا نا عبد الماجد حقانی کی صدارت میں صفہ ٹرسٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صاحبزاہ ابوبکر فہیم ،محمد افضل خان ،حاجی عر فان شجاع ،حافظ عبد الواجد،مفتی سیف اللہ،مو لا نا سلیم اللہ قادری،مو لا نا عابد شریک تھے مجلس عاملہ نے پشاور کے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو سفا کیت کی انتہاء قرار دیا اور کہا کہ حکومت اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے مجلس عاملہ نے جے یو آئی لا ہور کے سیکر ٹری جنرل حافظ اشرف گجر کے مدرسے پر پولیس چھاپے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس امن کے گہوارے ہیں لیکن حکومت دینی پر چھاپے حیران کن ہیں مجلس عاملہ نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے لیئے دعاء مغفرت اور زحمیوں کے لیئے جلد صحت یابی اور ورثاء کے لیئے صبر کے لیئے دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :