Live Updates

عمران خان اور طاہرالقادری کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کا ٹرائل بھی فوجی عدالتوں میں ہی ہوگا‘ ذرائع

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:11

عمران خان اور طاہرالقادری کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کا ٹرائل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) حکومت فوجی عدالتوں کے قیام کیساتھ ہی دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمران خان اور پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف درج مقدمات کا ٹرائل بھی شروع کردے گی۔

(جاری ہے)

حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتیں قائم کی ہیں اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت جتنے مقدمات قائم کئے گئے ہیں ان کا ٹرائل اب نئی عدالتوں میں ہوگا جس کی سربراہی فوجی افسران کریں گے۔ عمران خان اور طاہرالقادری نے بھی فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی ہے تاہم عدالتوں کے قیام کے بعد عمران خان اور طاہرالقادری سب سے پہلے ان عدالتوں کا نشانہ بنیں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :