افغان مہاجرین کوملک بدرکرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کا وفاق سے رابطہ،

مہاجرین ایک ماہ کے اندر ملک نہ چھوڑا تو گرینڈ آپریشن کیا جائیگا،صوبائی حکومت نے وزارت داخلہ اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:03

افغان مہاجرین کوملک بدرکرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کا وفاق سے رابطہ،

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کو صوبہ بدر کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے ۔ اوروفاق کو اپنی سفارشات اس ضمن میں ارسال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا حکومت نے آرمی پبلک سکول پر دہشت گردی کے حملے کے بعد صوبے بھر میں افغان مہاجرین کو ایک مہینے کی ڈیڈ لائن دی ہے اور موقف اختیارکیا ہے کہ افغان مہاجرین فوری طور پر صوبے سے نکل جائیں اگر ایک مہینے کے اندر اندر افغان مہاجرین صوبے سے چلے نہیں گئے تو ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردہ مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوری طور پر افغان مہاجرین کوصوبہ بدر کیا جائے اس ضمن میں کئے جانے والے معاہدے کے حوالے سے صوبائی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا افغان مہاجرین کو نکالنے کے حوالے سے مرکزی حکومت فور ی طور پر اپنا کردار ادا کرے ۔ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا مسئلہ افغان مہاجرین کی وجہ سے بناہے ۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں بھی افغان مہاجرین دہشت گردی ملوث پائے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :