پشاور،معصوم بچوں نے جان کا نذرانہ دیکر قوم کومتحد کر دیا، رحمن ملک،

یہ واقعہ پورے ملک کے والدین پر حملہ ہے،معصوم چھوٹے بچوں نے دہشت گردوں کا کیا بگاڑا تھا، واقعے میں ملوث مجرم معافی کے قابل نہیں ،شہید ہر بچے کو نشان حیدر ملنا چاہیے،متاثرہ سکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ پختونخوں نے جتنی قربانیاں دی ہے اتنی اب تک کسی نے نہیں دیں سکول میں ہونے والے واقعہ معمولی نہیں بلکہ یہ پورے ملک کے والدین پر حملہ ہے انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور میں شہید ہر بچے کو نشان حیدر ملنا چاہیے جنہوں نے جان کانذرانہ دے کر قوم کو متحد کردیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ پختونوں نے جتنی قربانیاں دیں اتنی اب تک کسی نے نہیں دیں، سانحہ پشاور دہشت گردی کا معمولی واقعہ نہیں ہے یہ پورے ملک کے والدین پر حملہ ہے،معصوم چھوٹے بچوں نے دہشت گردوں کا کیا بگاڑا تھا۔

(جاری ہے)

اس المناک واقعے میں ملوث مجرم معافی کے قابل نہیں سانحہ پشاور میں شہید ہر بچے کو نشان حیدر ملنا چاہیے۔

معصوم بچوں نے جان کانذرانہ دے کر قوم کو متحد کردیا۔ ہر طالب دہشتگرد نہیں وہ صرف ان طالبان کو ظالمان کہتے ہیں جو خودکش حملے کرتے ہیں اور ہمارے بچوں کو مارتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قومی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں فوجی نہیں خصوصی عدالتوں کے قیام کی بات ہوئی ہے اور ان عدالتوں میں ایسے دہشتگردوں کا ٹرائل کیا جائے گا جو دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

ان عدالتوں کی سربراہی فوجی افسر کرے گا، اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ کوئی بھی قانون آئین کے خلاف نہیں بنے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اسے سیاسی دشمنی کے لئے استعمال نہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں لیکن ان کی بستیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ افغان حکام نے ہمیشہ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا انہوں نے جس دہشتگرد کے بارے میں کہا ہم نے اسے ان کے حوالے کیا، اب افغانستان کی باری ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگردوں کے سرغنہ مولوی فضل اللہ اور پیر محمد سمیت دہشتگردی میں ملوث تمام افراد کو 24 گھنٹوں میں پاکستان کے حوالے کرے۔

متعلقہ عنوان :