مہمند ایجنسی، جائیداد تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ، انتظامیہ نے فریقین سے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات دسمبر

مزید مقامی خبریں

وقت اشاعت: 25/12/2014 - 22:00:25 وقت اشاعت: 25/12/2014 - 21:57:55 وقت اشاعت: 25/12/2014 - 21:39:33 وقت اشاعت: 25/12/2014 - 21:32:23 وقت اشاعت: 25/12/2014 - 21:02:25 وقت اشاعت: 25/12/2014 - 20:54:15 وقت اشاعت: 25/12/2014 - 20:54:15 وقت اشاعت: 25/12/2014 - 20:50:03 وقت اشاعت: 25/12/2014 - 20:29:28 وقت اشاعت: 25/12/2014 - 20:16:47 وقت اشاعت: 25/12/2014 - 20:16:47
پچھلی خبریں - مزید خبریں

مہمند ایجنسی

مہمند ایجنسی، جائیداد تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ، انتظامیہ نے فریقین سے 4 افراد گرفتار کر کے عارضی فائر بندی کرائی،

غلنئی جیل میں قیدی بیماری سے جاں بحق

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی غازی بیگ میں جائیداد کے تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ۔ انتظامیہ نے فریقین سے 4 افراد گرفتار کر کے عارضی فائر بندی کرائی۔ غلنئی جیل میں قیدی بیماری سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ غازی بیگ میں فریقین جائیداد کے تنازعے پر موسم خان اور عبدالواحد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیٹیکل تحصیلدار معراج خان نے موقع پر پہنچ کر فریقین میں عارضی فائر بندی کی اور اجتماعی ذمہ داری کے تحت 4 افراد کو گرفتار کر کے غلنئی جیل منتقل کرا دیئے ۔ اور فریقین کے درمیان تصفیہ حل کرنے کیلئے قبائلی مشران پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا گیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز غلنئی جیل میں پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق ایک قیدی محمد جمیل ولد میزول سکنہ داؤت کور کوز گنداؤ دوران قید بیماری کے باعث دم توڑ گیا ہے۔ ان کی لاش ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

25/12/2014 - 20:54:15 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان