صحبت پور ،سردار علی بنگلزئی کی قیا د ت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کا اہم اجلاس

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:50

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء )ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور رجسٹرڈ کا اہم اجلاس زیر صدارت قائم مقام صدر سردار علی بنگلزئی کی قیا د ت میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری جمل خان بلوچ نے سال 2013/14 کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر تمام ممبران نے پچھلے کابینہ بلخصوص سابق صدر لیاقت علی کی کاوشوں کو سراہاقا ئم مقام صدر سردار علی نے کابینہ کی معیاد پور ی ہونے پر کابینہ کو تحلیل کردیا اور نئے انتخابی شیڈول برائے سال 2015/16 کا اعلان کرتے ہوئے جعفرآباد کے سینئر صحافی لعل محمد شاہین کو چیئرمین الیکشن کمیٹی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی صحبت پور خیراللہ جتک و صحافی اللہ ورایا کاکڑ کو بطور معاون ممبر مقرر کیا گیا ہے انتخابات میں صدروجنرل سیکرٹری کے فارم مورخہ 27 دسمبر کو وصول کئے جائیں گے اور 28 دسمبر کو فارم چیئر مین الیکشن کمیٹی کے پاس جمع کرائے جائیں گے اور الیکشن مورخہ 6 جنوری 2015 بروز منگل کو ہونگے ممبران صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جبکہ جنرل باڈی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ نئے منتخب ہونے والے صدرو جنرل سیکرٹری دیگر کابینہ اتفاق رائے سے تشکیل دینگے اور نئے انتخابات اور کابینہ تشکیل پانے تک ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے سینئر صحافی لیاقت علی بطور نگران چیئرمین کمیٹی ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور رجسٹرڈ کے تمام امور سنبھالیں گے۔