پیپلز پارٹی جمہوریت اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے،میر صادق عمرانی،

عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں، مساوات ، انصاف ، بھائی چارے کے فروغ کیلئے پرامن جدوجہد پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے، صدر پیپلز پارٹی بلوچستان

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:19

تمبو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں مساوات انصاف بھائی چارے کے فروغ کیلئے پرامن جدوجہد پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے ،موجودہ حکومت نے زراعت کو تباہ کردیا ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے بے روزگاری میں کئی گناہ اضافہ نے غریب عوام سے جینے کا بھی حق چھین لیا ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میر صادق عمرانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہ وئی ہے ہماری ل یڈر شپ اور پارٹی ورکروں نے اپنی جانیں قربان کی مگر سامراجی اور آمرانہ قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا بلکہ آمریت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علم جہاد بلند کیا ہے انہوں نے کہاکہ جب ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کو ضیاء آمر نے ختم کرکے ملک میں مارشل لاء نافذ کیا تو پیپلز پارٹی کو بڑے بڑے نام چھوڑ کر گئے جنہوں نے پارٹی کے ساتھ بے وفائی کی اور غداری کی وہ اپنی سیاسی موت آپ مر گئے پیپلز پارٹی آج بھی کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن اور تاقیت بھٹو ازم زندہ رہے گا انہوں نے کارکنوں اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے درمیان اتحاد واتفاق پیدا کریں پارٹی ہماری پہچان اور ماں ہے پارٹی کو مضبوط بنانے اور مادر وطن سے دہشتگردی جیسے ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے آگے آئیں اور ملک کے گلی کوچوں میں پھیل جائیں پارٹی کا پروگرام گھر گھر تک پہنچائیں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے ۔