فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی نے متاثرین تھرپارکر کی امدادی کے لیے رفاہی سرگرمیاں مزید تیز کردیں

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی نے متاثرین تھرپارکر کی امدادی کے لیے رفاہی سرگرمیاں مزید تیز کردیں۔ صوبائی مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں 1000 خاندانوں کے لیے راشن پیک اور 5000 گرم سوئیٹر سمیت دیگر امدادی اشیاء کی پیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ امدای سامان کی کراچی سے مرحلہ وار ترسیل کا عمل مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکڑ مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ جماعة الدعوة کے رضاکار تھرپارکر کے دور دراز گوٹھوں میں ریلیف آپریشن تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھری عوام کے لیے کنوؤں کی کھدائی کے ساتھ ساتھ راشن کی فراہمی اور سردی سے بچاؤ کے لیے سوئیٹر و بستر ترجیحی بنیادوں پر کراچی سے ترسیل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جماعة الدعوة کا رفاہی ادارہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن انسانیت کی فلاح کے لیے میدان عمل میں کوشاں ہے۔

بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختون سمیت دیگر دور دراز علاقوں میں ہماری رفاہی و فلاحی خدمات اسی مشن کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں تھری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ جماعة الدعوة پہلے بھی مصیبت زدگان کی ترجیحی بنیادوں پر امداد کرتی رہی ہے، اب بھی خدمت انسانیت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :