گڈانی پکنک پوائنٹ پر دوشیزہ نے خود کو آگ لگاکرخودسوزی کرلی

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:15

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) گڈانی پکنک پوائنٹ پر دوشیزہ نے خود کو آگ لگاکرخودسوزی کرلی،خودسوزی کی وجہ اور دوشیزہ کی شناخت نہ ہوسکی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی میں پکنک منانے کیلئے آنے والی ایک 25سالہ دوشیزہ نے گڈانی پکنک پوائنٹ کے پہاڑ پر چڑھ کر خود کو آگ لگادی جس کی وجہ سے وہ پوری طرح جھلس کرموقع پرہی جاں بحق ہوگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گڈانی محمد صدیق رونجھو موقع پر پہنچ گئے اور دوشیزہ کو فوری طورپر رورل ہیلتھ سینٹر گڈانی منتقل کردیا جہاں پر دوشیزہ کی نعش شناخت کیلئے رکھ دی گئی ہے پولیس کے مطابق دوشیزہ نے خود پر پیٹرول چھڑک پر آگ لگائی تاہم آگ لگانے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں پولیس نے عینی شاہدین کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دوشیزہ کے لباس اور حلیے سے کراچی کی رہائشی لگ رہی تھی تاہم حتمی طورپر کچھ کہا نہیں جاسکتا۔