بولان ،تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹینکر سے ٹکرا گئی ،2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق، 4زخمی

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:15

مچھ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)ضلع مچھ کے علاقے بولان میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق 4زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو مچھ کے قریب کوہ باش کے مقام پر خاران سے بھاگ ناڑی مادواد کھیتی سے تین روزہ میلہ میں شرکت کیلئے بھاگ ناڑی جانیوالی ہندو برادری کی کار نمبرAZP-689بے قابو ہوکر کوئٹہ سے سبی جانیوالی ٹرالر ٹینکرنمبر JPKK435 سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہری لعل ولد حائل داد ،دن بھائی زوجہ حائل داد ،انش کمار ولد سنیل کمار ،ارمیت ولد سنیل کمار ،پائل ولد ہری چند جاں بحق ہوگئے زخمیوں میں پنکی زوجہ سنیل کمار ،گل پناہ زوجہ سرجیت ،ترشتا ولد سرجیت ابھی مانو ولد ہری چند زخمی ہوگئے زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونیوالوں کو ورثاء کے حوالے کردیا اس سلسلے میں مزید کارروائی بولان لیویز کارروائی کررہی ہے ۔