Live Updates

تحریک انصاف پنجاب کے زیرِاہتمام قائداعظم محمد علی جناح کا 138 ویں یوم ولادت سادگی سے منایا گیا ،

ضلعی ہیڈکوارٹر ز پر بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے زیرِاہتمام صوبے بھر میں بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی 138 ویں یوم ولادت سادگی سے منایا گیا ، تمام ضلعی ہیڈکوارٹر ز پر بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں، اس موقع پر سانحہ پشاو رکے شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،اس موقع پر پنجاب سیکرٹریٹ میں صوبائی عہدیداران سے اعجازاحمدچوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بانی پاکستان کی تعلیمات پر عمل پیراء ہو کر حکمران اگر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے تو آج پاکستان کا یہ حال نہ ہوتا، پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں کو اپنانے میں ہے، تحریک انصاف ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی ، انصاف کی حکمرانی قائم ہونے تک تحریک انصاف کی قیادت چین سے نہیں بیٹھے گی، انہوں نے کہاکہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور اور جذبہ بیدار کرنے کے لئے علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی کو اپنا کر یہ ملک حاصل کیا تھا ، پاکستانی قیام پاکستان سے لے کر آج تک جانوں کے نظرانے پیش کررہے ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک میں امن کا قیام اشد ضروری ہے ، اس کے بغیر ملک ترقی و خوشحالی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا، قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال نے حقیقی معنوں میں پاکستان کا خواب دیکھا تھا انشاء اللہ تحریک انصاف عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں اسے شرمندہ تعبیر کرے گی ، اس موقع پر عندلیب عباس ، نذیرچوہان ، چوہدری اشفاق ، عامر مجید ، ثوبیہ کمال ، سعدیہ سیف، عالیہ حمزہ ملک ، زبیرنیازی ،ڈاکٹر عاطف الدین سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعدازاں صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری نے این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتا ل میں ثابت ہو چکا ہے کہ بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی عمران خان کا موقف سچ ثابت ہوا کہ 2013 ء کے انتخابات میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلہ ہواتھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات