دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں،مولانا گل نصیب،

دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے ، دینی مدارس کے خلاف کارروائی برداشت نہیں کی جائیگی، پشاورمیں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف)خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم دینی مدارس کے خلاف کاروائی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی صوبائی سیکرٹریٹ رینگ روڈ پشاور میں مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی امیر مولانا گل نصیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سانحہ پشاور کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ پندرہ جنوری کو پشاور میں امن عالم و دینی مدارس کانفرنس کا انعقاد کی جائیگی جس میں ملک بھر سے دینی مدارس کے اساتذہ اور طلبا شرکت کرینگے ۔ مولانا گل نصیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے تاہم انکے خلاف آپریشن میں ان مدارس پر کاروائی کرنا جن کا دہشت گردی سے کوئی لینا دینا نہیں قابل مذمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :