سال2014:پاکستان ہاکی کیلئے قدرے بہتر سال رہا ،

ایشین گیمز کے ٹائٹل سے محروم رہی،جبکہ سولہ سال بعد چیمپیئنز ٹرافی کا سلور میڈل جیتنے کا اعزازحاصل کیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) سال دو ہزار چودہ میں پاکستان کی قومی کھیل ہاکی میں کارکردگی قدرے بہتر رہی،ایشین گیمز کے ٹائٹل سے محروم رہی،جبکہ سولہ سال بعد چیمپیئنز ٹرافی کا سلور میڈل جیتنے کا اعزازحاصل کیا۔فیڈریشن پورا سال ہاکی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے کشکول لئے گھومتی رہی،کوریا میں انیس ستمبر سے چار اکتوبر تک ہونے والی ستروہویں ایشین گیمز کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں گرین شرٹس ناکام رہی۔

گیمز میں مجموعی طور پر پاکستان نے چھ میچز کھیلے۔پانچ جیتے اور ایک ہارا۔

(جاری ہے)

فائنل میں روایتی حریف بھارت سے پینالٹی شوٹ آوٴٹ پر شکست کھانے کی وجہ سے قومی ٹیم سلور میڈل کی حقدار ٹھہری۔بھارت میں چھ سے چودہ دسمبر تک ہونیوالی چیمپیئنز ٹرافی میں حکومتی گرانٹ کے بغیر عطیات پر ایونٹ میں شرکت کرنیوالی قومی ٹیم کی ابتدائی میچز میں کارکردگی مایوس کن رہی۔کوراٹر فائنل میں ہالینڈ اور سیمی فائنل میں روائتی حریف بھارت کو زیر کرکے سولہ برس بعد فائنل تک رسائی حاصل کی اور فائنل میں جرمنی سے شکست کھاگئی۔ملائیشیا میں ہونیوالے سلطان جوہر بارو جونئیر ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چھٹی اور چین میں ہونیوالی یوتھ اولمپکس گیمز میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :