بھارتی کرکٹرز بچوں کی طرح ایک دوسرے سے لڑنے لگے،

برسبین ٹیسٹ کی چوتھی صبح ڈریسنگ روم میں شیکھر دھون اور ویرات کوہلی میں جھگڑے کا انکشاف

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:57

بھارتی کرکٹرز بچوں کی طرح ایک دوسرے سے لڑنے لگے،

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) بھارتی کرکٹرز بچوں کی طرح ایک دوسرے سے لڑنے لگے،برسبین ٹیسٹ کی چوتھی صبح ڈریسنگ روم میں شیکھر دھون اور ویرات کوہلی میں جھگڑے کا انکشاف ہوا ہے، نائب کپتان، اوپنر کی جگہ زبردستی میدان میں اتارے جانے پر شدید برہم ہوئے، شیکھر دھون بھی جعلی انجری کے الزام پر آگ بگولہ ہوگئے۔ کھلاڑیوں کے تاخیر سے اسٹیڈیم پہنچنے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے اوور نائٹ بیٹسمین شیکھر دھون کے بجائے ویرات کوہلی کو میدان میں اتارا جو صرف ایک رن پر آؤٹ ہوگئے، اس وقت مچل جونسن نے اپنے خطرناک اسپیل میں 11 گیندوں کے دوران تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ شیکھر دھون کو میچ سے قبل پریکٹس کے دوران بازو پر گیند لگی تھی، مضبوط پوزیشن کے باوجود چوتھے ہی روز مقابلہ ہارنے کی وجہ مہندرا سنگھ دھونی نے ناقص پریکٹس وکٹ کو قرار دیا تھا، جس کی وجہ سے شیکھر دھون انجرڈ ہوئے اور ڈریسنگ روم کا ماحول بگڑا، مگر اب معلوم ہوا ہے کہ معاملہ ناقص پچ سے نہیں بلکہ ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کے درمیان جھگڑے سے خراب ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :