Live Updates

تحریک انصاف کیلئے سنہری موقع، مارچ2015میں سینٹ میں داخل ہونے کا امکان،

پنجاب اور کے پی کے میں ارکان اسمبلی ہونے کی وجہ سے 10سے 12نشستیں ملنے کاامکان

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:50

تحریک انصاف کیلئے سنہری موقع، مارچ2015میں سینٹ میں داخل ہونے کا امکان،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) سینٹ کی خالی نشستوں پر مارچ 2015میں انتخاب ،تحریک انصاف کوایوان بالا میں داخل ہونے کاموقع ملنے والاہے،اسے پنجاب اور کے پی کے میں ارکان اسمبلی ہونے کی وجہ سے 10سے 12نشستیں ملنے کاامکان ہے،حامد خان ایڈووکیٹ ،ولیداقبال سمیت تحریک انصاف کے کورکمیٹی کے ارکان کوان نشستوں پر کامیاب کرایاجائیگا جبکہ مارچ 2015میں52میں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ریٹائرہونے والے 21سینیٹرزمیں بعض دوبارہ منتخب کرائے جانے کاامکان ہے ،سندھ اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہونے کی وجہ سے پیپلزپارٹی کوسات نشستیں مل سکتی ہیں ،جہانگیر بدر،فاروق ایچ نائیک ،رحمان ملک ،سید نیئر حسین بخاری کو کامیاب کرایاجائیگابعض نئے لوگوں کوبھی سینٹ میں جگہ دینے کے لیے مشاورت کاآغازفروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا،مسلم لیگ ن کے سولہ میں سے آٹھ سینیٹرزگھروں کوچلے جائیں گے جن میں وفاقی وزیر پرویز رشید،قائدایوان راجہ ظفرالحق ،چوہدری جعفر اقبال ،مشاہداللہ اورسید ظفرعلی شاہ شامل ہیں ڈاکٹر بابر اعوان 2018تک سینیٹررہیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہناہے کہ ق لیگ کے چار سینیٹرز2018تک سینٹ میں رہیں گے ،جبکہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین بھی ریٹائرہونے والوں میں شامل ہوں گے ،سندھ سے ایم کیوایم کی سات میں سے تین ارکان بھی ریٹائرہوں گے ،عوامی نیشنل پارٹی قومی اسمبلی کے بعداب سینٹ سے بھی اپنی عددی برتری کھودے گی اور ان کے بارہ ارکان میں سے چھ ارکان حاجی محمدعدیل ،زاہد خان ،افراسیاب خان ودیگرسینٹ ریٹائرہوجائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات