کرسمس کے موقع پر جلاد کی معذرت ،فیصل آباد جیل میں دو مجرموں کی پھانسی ٹل گئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:15

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) کرسمس کے موقع پر جلاد کی معذرت کرنے پر دو مجرموں کی پھانسی ٹل گئی ۔آن لائن کے مطابق ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے دو مجرم شریف اور فیض احمد جنہیں تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا جلاد تارا مسیح کے نواسے صادق مسیح نے تختہ دار پر چڑھانا تھا مگر کرسمس کی وجہ سے اس نے جیل حکام سے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو معلوم ہوا ہے کہ جیل حکام ہوم سیکرٹری پنجاب کے تحریری لیٹر کا انتظار کررہی تھی اس لئے مجرم شریف اور فیض احمد کی پھانسی کو سردست روک دیا گیا ۔مجرم شریف کو چودہ سال قبل 15جون 2000اور مجرم فیض احمد کو 3اپریل 2006ء کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سزائے موت کا حکم سنایا تھا ۔ مجرموں کی اپیلیں صدر مملکت نے بھی گزشتہ روز مسترد کردی تھیں بعد ازاں انسداد دہشتگردی نے دونوں مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے تھے ۔ ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے دونوں مجرموں کوپھانسی دینے کیلئے انتظامات مکمل کرنے کے علاوہ دونوں مجرموں کے اہلخانہ سے آخری ملاقات بھی کرادی تھی مگر جلاد صادق مسیح کی معذرت کے بعد سردست پھانسیوں کو روک دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :