کراچی،ڈاکٹر عافیہ کو رہائی کیا جائے،کرسمس بچوں کی پریس کلب کے سامنے احتجاج،

عافیہ کو رہا کر کے امریکہ کروڑوں پاکستانیوں کا دل جیت سکتے ہیں،سانتا کلاز

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) عیسائی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر عیسائی بچوں کے مقبول کردار سانتا کلاز نے بچوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب پر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکی حکمرانوں سے اپیل کی ۔ سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے عیسائی بہنوں اور بھائیوں کوکرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی کی بے گناہی اور اس پر ہونے والے مظالم کا احساس دلانے کے لئے پاکستانی قوم نے ہر طریقے سے کوشش کی ہے اور آج کی یہ کاوش بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کے لئے ہم نے بچوں کے پسندیدہ کردار سانتا کلاز کا انتخاب کیا ہے۔ اس موقع پر سانتا کلاز نے کہا کہ جس طرح میں بچوں میں تحائف تقسیم کرکے ان کے دل جیتنے کی کوشش کرتا ہوں امریکی حکمران بھی ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرکے پوری پاکستانی قوم کا دل جیتنے پر غور اور عمل کریں۔ سانتا کلاز نے مزید کہا کہ امریکی حکام پاکستانیوں کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ US AIDکے ذریعے وہ ہمارے دل صدیوں میں بھی فتح نہیں کرسکیں گے لیکن ہماری عزت و غیرت کا پاس کرکے وہ ایک پل میں کروڑوں پاکستانیوں کا دل جیت سکتے ہیں