مجلس صوت الاسلام کے زیراہتمام دینی مدارس کے طلباء کے درمیان فائنل تقریری مقابلہ 8جنوری کواسلام آبادمیں ہوگا ،

جیتنے والے طالب علم کو 10لاکھ روپے نقدانعام دیاجائیگا ، حصہ لینے والے طلباء کوتقریری موضوعات ارسال کردیئے گئے

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)مجلس صوت الاسلام کے زیراہتمام ملک بھرکے دینی مدارس کے طلباء کے درمیان فائنل تقریری مقابلہ 8جنوری کواسلام آبادمیں ہوگا فائنل مقابلے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں مقابلے میں چاروں صوبوں سے کامیابی حاصل کرنے والے مختلف مسالک کے دینی مدارس کے 12طلباء حصہ لیں گے مقابلہ جیتنے والے طالب علم کو 10لاکھ روپے نقدانعام دیاجائے گا، مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کوتقریری موضوعات ارسال کردیئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق مجلس صوت الاسلام پاکستان کے زیراہتمام کل پاکستان بین المدارس تقریری مقابلے کااختتامی تقریری مقابلے کی تیاریاں شروع کردی گی ہیں مقابلہ کنونشن سنٹراسلام آبادمیں آٹھ جنوری 2015کوہوگا مقابلے کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جس میں رابطہ کمیٹی ،انتظامی کمیٹی ،میڈیاکمیٹی ،استقبالیہ کمیٹی شامل ہیں اس مقابلے میں شرکت کے لیے مختلف علماء کرام ،مشائخ ،سکالرز،دانشورز،سیاسی رہنماؤں کودعوت دی جارہی ہے مجلس صوت الاسلام پاکستان کے زیراہتمام اس سے قبل ڈویژنل اورصوبائی سطح پرمقابلے منعقدہوئے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے چھ سوسے زائدطلباء نے درخواست دی تھی سکرونٹنی کے بعد ڈویژنل سطح پرمختلف مسالک کے دینی مدارس کے 266طلباء نے مقابلے میں حصہ لیاتھا جس میں سے 60طلباء نے کامیابی حاصل کی جن کاچاروں صوبائی دارالحکومتوں میں مقابلہ ہوا جس میں سے بارہ طلباء نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے ان بارہ طلبا ء کے درمیان آٹھ جنوری کواسلام آبادمیں مقابلہ ہوگا مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلباء کوموضوعات ارسال کردیئے گئے ہیں اورمقابلے کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں ۔