دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے طلباء اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ،آل محمدیہ سٹوڈٹنس ،

تعلیمی اداروں میں نیشنل کیڈٹ کور کا پروگرام دوبارہ شروع کروایا جائے، ناظم محمد عدیل کا مطالبہ

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)ال محمدیہ سٹوڈنٹس اسلام آباد کے ناظم محمد عدیل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے طلباء اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعلیمی اداروں میں نیشنل کیڈٹ کور کا پروگرام دوبارہ شروع کروایا جائے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد تعلیمی اداروں میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے طلباء کو سیلف ڈیفنس کورسز کروانا ضروری ہو گیا ہے پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے دہشت گرد بھارت کے ایماء پر پاکستان کے معصوم طلباء کو نشانہ بنا کر درندگی کا مطاہرہ کر چکے ہیں حکومت اس حوالے سے موثر حکمت عملی اپنائے طلباء اس قوم کا مستقبل ہیں ۔

دہشت گردی کی جنگ میں تمام طبقوں کو ایک ہو کر لڑنا ہو گا اس جنگ میں طلباء قوم کے ساتھ کھڑے ہیں تعلیمی اداروں پر حملے کر کے دہشت گرد ہمارے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے طلباء نے پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچانے کے لیے بھی ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔