سپین میں پاکستانیوں کو دہشت گردی کے بے بنیاد مقدمے میں پھنسانے والے شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ،

بے بنیاد مقدمے میں قید بے گناہ معروف احمد مرز ا کی رہائی کیلئے سپین حکومت سے بات چیت کی جائے،لیگل کنسلٹنٹ جان خان کی پریس کانفرنس

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:06

سپین میں پاکستانیوں کو دہشت گردی کے بے بنیاد مقدمے میں پھنسانے والے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) سپین میں پاکستانیوں کو دہشت گردی کے بے بنیاد مقدمے میں پھنسانے والے ایف آئی اے کو مطلوب ملزم ملک عاصم اقبال کے خلاف کاروائی کی جائے اور بے بنیاد مقدمے میں قید بے گناہ معروف احمد مرز ا کی رہائی کیلئے سپین حکومت سے بات چیت کی جائے یہ مطالبہ ان کے لیگل کنسلٹنٹ جان خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ 2007میں سپین پولیس نے بدنام زمانہ انسانی سمگلر ملک عاصم اقبال کی جھوٹی گواہی پر 9پاکستانیوں کو دہشت گردی کے جرم میں گرفتار کیا تھا اور موقع پر ان سے دہشت گردی سے متعلق کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی تھی ان پاکستانیوں نے سپین میں بے گناہ قید کی صعوبتیں برداشت کیں اور بااخر کوئی بھی ثبوت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں رہا کر دیا گیاانہوں نے کہاکہ ان گرفتار افراد میں سے ایک شخص معروف احمد مرزا ابھی تک سپین کی جیل میں ہے اوراس کے اہل خانہ جو سپین کی قومیت رکھتے ہیں بے حد پریشان ہیں ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سپین کی حکومت سے رابطہ کرکے اس کی رہائی کے انتظامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ گرفتار ہونیوالے 10افراد میں ایک بھارتی باشندہ تھا کو بارسلونا میں ممکنہ بم دھماکے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور یہ خبریں عالمی میڈیا میں شائع ہوئی تھی اور اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی تھی اور اس کے ذمہ دار انسانی سمگلر اور ایف آئی کو مطلوب ملزم ملک عاصم اقبال ہے جنہوں نے بھاری رقم اورشہریت کے عوض ان بے گناہ پاکستانیوں کو پھنسایاانہوں نے کہاکہ ان تمام پاکستانیوں کی مکمل تفصیلات حکومت پاکستان نے حاصل کی اور سپین سمیت تمام مطلوبہ ممالک کو فراہم کر دی تھی جس کے بعد انہیں بے گناہ قرار دیا گیاہمارا مطالبہ ہے کہ ان تمام افراد کے کیس کو دوبارہ کھولا کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکے اور ان بے گناہ پاکستانیوں کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے تاکہ ان پر سے دہشت گردی کاالزام ہٹ سکے اور پاکستان کی ساکھ عالمی سطح پر دوبارہ بحال ہوسکے ۔