قائداعظم کا یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا138واں یوم پیدائش فیصل آباد سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا جبکہ بابائے قوم کے یوم ولادت کے موقع پرکو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فیصل آباد کے نوجوان نے مالیاتی سکوں سے قائد کی تصویر اور 25دسمبر بنا دیا، پیپلزکالونی کے رہائشی ایم عثمان چنیوٹی نے ڈی گراؤنڈ میں ایک روپے والے 25ہزار سکوں سے یوم ولادت قائد اعظم 25دسمبر اور ہمار ے عظیم لیڈر لکھا جس کو دیکھنے کیلئے شہریوں کا تانتا بندھارہا ایم عثمان چنیوٹی نے بتایا کہ وہ اپنے محبوب لیڈرقائداعظم کو گزشتہ 5سال سے منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور گزشتہ برس انہی خدمات کے عوض وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے 50ہزار روپے نقد انعام بھی مل چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :