فیصل آباد، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ،متعددامیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:03

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

(جاری ہے)

صدارت کیلئے سینئر قانون دان ملک محمد ایوب سیالوی مضبوط ترین امیدوار بن گئے ،صدر کی سیٹ پر 2امیدوار نائب صدر کی سیٹ پر 5امیدوار جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر 7امیدوار ،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ایک لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر 10امیدوار اور ایگزیکٹو ممبرز کیلئے 51امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ڈسٹرکٹ بار کی صدارت کیلئے ملک محمد ایوب سیالوی کو موزوں ترین امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :