کراچی،رات گئے رینجرز کے مختلف علاقوں میں مقابلوں میں 7 دہشت گردوں سمیت9 ملزمان ہلاک،اسلحہ برآمد

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) کراچی میں رات گئے رینجرز کے مختلف علاقوں میں مقابلوں میں 7 دہشت گردوں سمیت9 ملزمان مارے گئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔سہراب گوٹھ جنجال گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کی۔ تو دہشت گردوں نے رینجرز کی نفری پر فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں4 دہشت گرد مارے گئے۔

جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سرجانی ٹاون پیٹرولنگ پر موجود رینجرز کی نفری نے چند مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کی۔جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا۔دہشت گردوں کی شناخت انور، نصر اللہ ، اور شیری رحیم کے نام سے ہوئی۔چنیسر گوٹھ میں مقابلے میں منشیات فروش اشوک گروپ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان مارے گئے۔ جن کی شناخت نادر بلوچ اور وجاہت عرف مچھی کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :