کراچی،سیکورٹی خدشات، امریکی قونصلیٹ سے متصل شاہراہیں کنٹینر لگاکر بند کردی گئیں

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) سیکورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی میں امریکی قونصلیٹ سے متصل شاہراہیں کنٹینر لگاکر بند کردی گئی ہیں۔کرسمس کے موقع پرممکنہ ردعمل کے پیش نظرسیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے، امریکن قونصلیٹ سے متصل مائی کلاچی روڈ کو کنٹینرلگاکربندکردیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے جیکسن کے علاقے سے این ایل سی کٹ والی سڑک کو دوطرفہ آمدورفت کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کرسمس تقریبات کے موقع پر آغا خان سوئم روڈ پرگرجا گھرسے متصل سڑک ٹریفک کیلئے بندہے شہریوں کو گارڈن اور تبت سینٹر سے ٹاور جانے والی سڑکوں کو متبادل راستے کے طورپر اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس موقع کراچی کی طرح ملک بھرمیں گرجا گھروں کی خصوصی حفاظت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :