کراچی ، نیو ایئرنائٹ پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کیلئے مراسلہ محکمہ داخلہ کو ارسال
جمعرات 25 دسمبر 2014 19:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) شہر قائد میں نیو ایئرنائٹ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے لئے پولیس حکام نے محکمہ داخلہ سندھ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو بھجوائے گئے مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ نیو ائرنائٹ کے موقع پر شہر میں 31 دسمبرسے یکم جنوری کی صبح تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، فائرنگ اور پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے جب کہ نیو ایرنائٹ کے موقع پر منچلوں کی دھما چوکڑی روکنے کے لئے پولیس کی جانب سے بغیر سائلنسر اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے گا اور ساحل سمندر جانے والے تمام راستے بھی بند کردیئے جائیں گے۔
دوسری جانب کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے باعث نئے سال کی تقریبات اور جشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی جس کی وجہ سے ہوٹل اور دیگر مقامات پر بھی تمام تقریبات منسوخ کرکے ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ اس سے متعلق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.