گوجر خان، راولپنڈی سے آنیوالی وین ٹائی راڈ کھلنے سے کھائی میں جا گری،5 مسافر جاں بحق،19 زخمی ہوگئے،

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک

جمعرات 25 دسمبر 2014 18:59

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) گھنگریلہ ریلوے اسٹیشن کے قریب راولپنڈی سے آنیوالی ہائی ایس وین ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5مسافر جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائی ایس وین نمبر RL2570راولپنڈی سے گوجرخان آرہی تھی کہ گھنگریلہ ریلوے اسٹیشن کے قریب وین کا ٹائی راڈ کھل گیاجس پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں شاہ زیب سکنہ چک راجگان، نعمان علی وارڈ نمبر7محمد بشیرسکنہ ملالہ، زاہد محمود سکنہ جہلم، فضل حسین سکنہ کھنگر ممدال شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شامل معشوق، یوسف ،آصف سلطان ،وقاص احمدکوتشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا جنھوں نے ایمبولینس کے ذریعہ تمام مسافروں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتا ل گوجرخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے بعدشدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :