آصف علی زرداری بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی میں شرکت کیلئے لندن سے واپس کراچی پہنچ گئے،

سابق صدر کی اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں،ذرائع

جمعرات 25 دسمبر 2014 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی میں شرکت کیلئے لندن سے واپس کراچی پہنچ گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری جمعہ کو برسی کے سلسلے میں لاڑکانہ جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ اکیلے ہی لندن سے واپس کراچی پہنچے ہیں ۔ذرائع کے مطابق برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے سے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،ان کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے سینئر رہنما خطاب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق گڑھی خدا بخش میں برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ جلسے سے واپس آرہی تھیں ۔