ایم ڈی سوئی گیس کے دعوؤں کے باوجود مختلف شہروں میں سوئی گیس کا بحران حل نہ ہو سکا،

گیس کا پریشر بحال نہ ہو نے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات درپیش رہیں،کمپریسرز کیخلاف مہم بھی اعلانات تک محدود

جمعرات 25 دسمبر 2014 18:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے دعوؤں کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سوئی گیس کا بحران حل نہ ہو سکا ، گیس کا پریشر بحال نہ ہو نے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر رہا جسکے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار رہے ۔

(جاری ہے)

گیس نہ آنے کی وجہ سے شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء بازار سے خرید کر لانا پڑیں۔ محکمے کی طرف سے کمپریسرز کے خلاف مہم بھی صرف اعلانات تک محدود ہے جسکی وجہ سے متعدد علاقوں کے صارفین غیر قانونی کمپریسرز کے استعمال کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔سوئی گیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سوئی فیلڈ کے پراسسنگ یونٹ سے معطل ہونیوالی 24 کروڑ مکعب فٹ گیس واپس سسٹم میں آگئی ہے جس سے گھریلو صارفین کی شکایات کافی حد تک کم ہو ئی ہیں جس کی وجہ سے پنجاب بھر میں گھروں کو کم گیس پریشر کی شکایات بہت حد تک ختم ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :