ڈاکٹروں نے بلاول بھٹو زرداری کو سفر کرنے سے منع کیا ہے، شرجیل میمن،

ہماری قیادت نے سوچ سمجھ کر اسپیشل کورٹس کے قیام کی حمایت کی ہے،وزیر اطلاعات سندھ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 دسمبر 2014 18:50

ڈاکٹروں نے بلاول بھٹو زرداری کو سفر کرنے سے منع کیا ہے، شرجیل میمن،

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے بلاول بھٹو زرداری کو سفر کرنے سے منع کیا ہے اس لئے 27 دسمبر کو لاڑکانہ کے جلسہ عام میں وہ یا آصف زرداری شرکت کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے لیڈر ہیں اور ہم سب کو ان پر اعتماد ہے،ڈاکٹروں نے بلاول بھٹو زرداری کو سفرکرنے سے منع کیا تھا اس لئے 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں بے نظیربھٹو کی برسی میں بلاول بھٹو یا آصف زرداری شرکت کریں گے۔

مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر ہیں، وہ کل بھی پیپلز پارٹی میں تھے آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت کے لئے اس کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہم ماضی کی حکومتوں کی غلطیاں ٹھیک کررہے ہیں، سانحہ پشاور دنیا کے بڑے سانحات میں سے ایک ہے، ہماری قیادت نے سوچ سمجھ کر اسپیشل کورٹس کے قیام کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے شہپر میں سڑکوں کا جال بچھایا تو بے نظیر بھتو نے فلائی اوورز تعمیر کرائے اب بلاول بھتو زرداری تعمیر اور ترقی کے اس عمل میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی واٹر اینڈر سیوریج بورڈ اور کے ایم سی میں ہزاروں گھوسٹ ملازمین کا سراغ لگایا گیا ہے جو ادارے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں جلد ہی ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی اس کے علاوہ شہر کے جن علاقوں میں صفائی کے مسائل نظر آئیں گے وہاں کے متعلقہ افسران کو فارغ کیا جائیگا