وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گوجر خان کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 25 دسمبر 2014 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجر خان کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے -وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں علاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جا ئیں۔