تنظیم علمائے اہل سنّت اور سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف آج اچھرہ موڑ سے شمع چوک تک ریلی نکالی جائیگی

جمعرات 25 دسمبر 2014 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) تنظیم علمائے اہل سنّت اور سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف آج26 دسمبر اچھرہ موڑ سے شمع چوک تک ریلی نکالی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت مفتی مشتاق احمد نوری ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، مفتی حسیب قادری ، مفتی محمد اقبال چشتی ، ڈاکٹر کریم خان ،مولانا مجاہد عبد الرسول ، صاحبزادہ رضائے مصطفی ،مولانا محمد علی نقشبندی ،علامہ عابد اچھروی اور علامہ محمد رمضان حیدری کریں گے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا اور پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔

ریلی میں 30سے زائد اہل سنت تنظیمات کے رہنما شریک ہوں گے۔ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ریلی کے منتظم مفتی مشتاق احمد نوری نے کہا ہے کہ ریلی میں دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف زور دار آواز بلند کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :