مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا

جمعرات 25 دسمبر 2014 18:45

مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا

اسلام آباد/لاہور/کراچی /کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار جوش وخروش سے منایا۔اس دن کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

(جاری ہے)

کسی بھی نا خوشگوارہ واقعہ سے نمٹنے کے لئے گرجا گھروں اور دیگر مقامات پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے،گرجا گھروں کی حفاظت کے لئے فور لیئر سکیورٹی تعینات تھی جبکہ مذہبی عبادات کے لئے آنے والے مسیحیوں کو جامع تلاشی اور واک تھرو گیٹس سے گزارنے کے بعد اندر داخل ہونے دیا گیا ۔مسیحیوں نے کرسمس کے موقع پر ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دئیے ۔

متعلقہ عنوان :