محترمہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی کل (ہفتہ)عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

جمعرات 25 دسمبر 2014 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی کل (ہفتہ)عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔برسی کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے ۔برسی کا مرکزی اجتماع گڑھی خدا بخش میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

برسی کی تقریبات کا آغاز ہفتہ کی صبح فجر کی نماز کے بعد ان کے مزار پر قرآن خوانی سے کیا جائے گا ۔قرآن خوانی کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔برسی کے موقع پر مرکزی اجتماع منعقد ہوگا جس سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور دیگرر ہنما خطاب کریں گے ۔